اشتہار

صفائی کیلئے ویلج نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر یومیہ اجرت پر مزدور بھرتی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

پشاور (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویلج ونیبر ہد کونسلوں کی سطح پر یومیہ اجرت پر مزدور بھرتی کرنے اور صوبے کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو اپنے علاقوںمیں ڈمپنگ سائیٹ کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کر دئے ۔ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے مطابق صوبے کی ایک ہزار 325ویلج ونیبر ہڈ کونسلوں کے پاس پہلے ہی سے یومیہ اجرت پر 2ہزار 882مزدور موجود ہیں باقی تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو بھی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں کہ وہ یومیہ اجرت پر مزدور بھرتی کریں اور اپنے متعلقہ ویلج ونیبر ہڈ کونسلوں میں کچرا اکٹھا کر کے کسی ایک مقام پر جمع کریں۔ اسی طرح تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقوںمیں ڈمپنگ سائیٹ کیلئے مقام کی نشاندہی کریں تاکہ ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں میں جمع کیا جانے والا کچرا بروقت ان ڈمپنگ سائٹ تک پہنچایا جا سکے ۔واضح رہے کہ صوبے کی 90فیصد ٹی ایم ایز کے پاس پہلے سے ڈمپنگ سائیٹ کیلئے مقام موجود ہے تاہم اب تمام ٹی ایم ایز کو ڈمپنگ سائٹ کیلئے زمین کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے رقم بھی مختص کی جائے گی۔

اشتہار

اجرتبھرتیستھرائیصفائیفیصلہنیبرہوڈ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار