سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، 13 اکتوبر 2018ء) سوات میں بھی کل 14 اکتوبر کو دو صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرئیں جائینگے۔ جن میں میں صوبائی اسمبلی کے کا حلقہ PK-3 اور حلقہ PK-7 شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں ریٹرننگ افسران نے انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد مذکورہ انتخابی مواد کو پولنگ سٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ حلقہ پی کے 3پر تحریک انصاف کے ساجد علی خان اور ن لیگ و متحدہ اپوزیشن کے سردار خان جبکہ پی کے 7میں تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا اور اے این پی و متحدہ اپوزیشن کے وقار احمد خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے تاہم دونوں حلقوں پر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں محمد زیب خان حلقہ پی تین اور سعید آف ڈھیرئی حلقہ پی کے سات سے مقابلہ میں شامل ہیں۔