اشتہار

صوبائی حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے،امیر حیدر خان ہوتی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی سے مایوس عوام اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا بھر پور احتساب کرے گی، صوبائی حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے، میٹرک کے حالیہ نتائج نے تعلیمی ترقی کے دعویداروں کی کارکردگی کا پول اچھی طرح کھول دیا ہے۔پرویز خٹک دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ کے علاقے خریڑئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، اپنی حکومت میں ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو سو فیصد پورا کردیا ہے جبکہ نئے پختونخوا کے دعویداروں نے رہے سہے اداروں کو بھی تباہی سے دوچار کردیا ہے ، پرویز خٹک میرے دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا لگا کر تھک چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی باشعور عوام اپنے پچھلے فیصلے پر پچھتا رہی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوکر اب ایک بار پر اے این پی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں 2018 کے الیکشن میں ایک بار پھر ہم کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔ جلسہ سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان اور ضلعی صدر شیر شاہ خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔

اشتہار

Amir Haider Khan HotiANPmatta
Comments (0)
Add Comment

اشتہار