اشتہار

صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرلی، مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

اشتہار

پشاور(ویب ڈیسک)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرلی ہے جنہیں 12 ہزار روپے فی خاندان ملیں گے۔ پشاور میں اپنی میڈیا بریفنگ کے دوران اجمل وزیر نے کہا کہ اب تک صوبے بھر سے کورونا کے 527 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے اب تک 18 اموات ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا میں 110آئیسولیشن سینٹرز قائم ہیں، 152افراد گزشتہ روز صحت یاب ہوکراپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے، اس وقت ہمیں احتیاط کرنی ہے کیونکہ آنے والے کچھ دن بہت اہم ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں، اس وائرس کے خلاف فرنٹ پر کام کرنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں 22 لاکھ مستحق خاندانوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، مستحقین کو نقد امداد دی جائے گی، جمعرات سے مستحقین کو احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے ملنا شروع ہو جائیں گے، رقوم کی آن لائن فراہمی کے لئے 3500 مراکز تشکیل دیے ہیں۔

اشتہار

corona pakistanCorona VirusCORONA VIRUS KPK
Comments (0)
Add Comment

اشتہار