اشتہار

ضلعی انتظامیہ نے اسلحہ کے زور پر تعلیمی ادارے بند کروادئے، متعدد پرنسپل گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی برقرار، اسلحہ کے زور پر نجی تعلیمی ادارے بند کروا دئے، متعدد سکولوں کے پرنسپل گرفتار کر لئے گئے۔ ہفتہ کے روز ملک بھر کی طرح سوات میں نجی تعلیمی ادارے باقاعدہ ایس او پیز کے تحت کھول دئے گئے تھے اور تعلیمی سلسلہ بحال ہوا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے احکامات کی بنا پر سکولوں پر پولیس اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے چھاپے مارنے شروع کئے اور اسلحہ کی نوک پر زور زبردستی سکولز بند کروا دئے، تحصیل کبل، رنگ محلہ اور متعدد علاقوں میں سکولوں کے پرنسپلز بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دئے گئے۔

اشتہار

Schools
Comments (0)
Add Comment

اشتہار