اشتہار

ضلعی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ فری یوتھ کوچنگ کلاسز جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23فروری2018) ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے گزشتہ روز ٹیلنٹ ہنٹ فری یوتھ کوچنگ کلاسز کا گورنمنٹ سنیٹینئل ماڈل سکول سیدوشریف کا معائینہ کیا اور طلباء سے صورتحال معلوم کی ، پاک آرمی ، محکمہ تعلیم سوات اورضلعی حکومت سوات کے مشترکہ کوششوں سے ودودیہ سکول سیدوشریف میں ایک مہینے سے ٹیلنٹ ہنٹ فری یوتھ کوچنگ کلاسز جاری ہے ، پاک آرمی کے زیرنگرانی کوچنگ کلاسز میں 23گورنمنٹ سکولوں کے 154 طلباء زیرتربیت ہیں، ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے طلباء کو فراہم کردہ اعلیٰ قسم کے خوراک ، میڈیکل سنٹر اور رہائش کا بھی جائیزہ لیکر اطمینان کااظہار کیا، اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم ، ڈی ای او سوات نواب علی خان، کمیٹی چیئرمین پرنسپل اسماعیل ، اے ڈی او فضل احد اورسکول انتظامیہ موجود تھی اس موقع پر ضلع ناظم محمدعلی شاہ کاکہناتھاکہ ضلعی حکومت کے فنڈز سے فری کوچنگ کلاسز جاری ہیں تاہم یہ پروگرام سوات کے تمام سات تحصیلوں میں شروع کیاجائیگاانہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی کے مشکورہیں جنہوں نے تعلیم کے فروغ میں ہماری بھرپور مدد کی ہے۔

اشتہار

Coaching CLasessDistrict Governemnt

اشتہار