اشتہار

ضلع سوات میں پتنگ بازی، پتنگ اور مانجہ فروخت کرنے پر پابندی عائد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضلع بھر میں پتنگ بازی، پتنگ اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والی کیمکل مانجہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے ایس ایچ او پولیس سٹیشن مینگورہ کی جانب سے ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں   سوات میں پتنگ بازی کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے انسانی جانوں، پرندوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات رونما ہورہے تھے جسں کی بناء پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اشتہار

KitesSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار