اشتہار

ضلع سوات میں ہوائی فائرنگ، اتش بازی پر پابندی عائد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے لمحات اور مختلف تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں اور ایسے رجحانات ضلع میں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا۔

اشتہار

Aerial Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار