اشتہار

ضلع سوات کی خدمت کرنا ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،محمد علی شاہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام : یکم نومبر2017ء )ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور محدود اختیارات میں رہتے ہوئے ضلع سوات کی خدمت کرنا ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت اپنے ہی بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ سوتیلی ما ں جیسی سلوک کررہی ہے جس کی وجہ سے تمام ترقیاتی منصوبے رُکے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت کی طرف سے ضلعی حکومت کو فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان مسائل کے خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بہادر خان سٹی میں ویلج ناظمین کمیٹی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیئر مین بہادر خان سعید احمد خان ایڈوکیٹ قاری رحیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے منتخب کابینہ سے حلف لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 2013کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اصل حالت میں نہیں، تقریباً ہر روز نئی ترمیمات کی وجہ سے اب یہ آرڈنینس محض زبانی جمع خرچ تک محدود ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور محدود اختیارات کے اندر ضلع سوات کے بلدیاتی اداروں اور منتخب لوگوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ویلج کونسلوں کے ناظمین اپنے اپنے علاقوں میں غیر معیاری پاپڑوں اور مشروبات کو ختم کرنے اور پابندی لگانے کیلئے لوکل کمیونٹی کو اپنے ساتھ ملاکر بچوں کی صحت محفوظ بنانے کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہم کو عوام کی خدمت کرنا ہے اور انشاء اللہ اس مقصد کو پورا کرنے میں کسی رکاؤٹ کو نہیں آنے دیں گے۔

اشتہار

District CounsilorNazim

اشتہار