اشتہار

ضلع ناظم محمد علی شاہ کا مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یو ز کا دورہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اپریل2018) ضلع ناظم محمد علی شاہ کا ضلع بھر میں مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یو ز کا دورہ ، ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت جاری کردئیے گئے ، گذشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ نے تحصیل کبل ، تحصیل بریکوٹ ہستپالوں اور بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا ، دورے کے موقع پر ہسپتالوں میں داخل مریضوں کا معائنہ کیا ، اس انہوں نے ڈاکٹرو ں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خصوصاً غریب عوام کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے ، اس موقع پر ڈاکٹروں نے ضلع ناظم کو اپنے ریکارڈ سے اگاہ کیا اور اپنے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، جس پر ضلع ناظم محمد علی شاہ مسائل کے جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر ضلع ناظم نے اے سی کبل حیاء الدین اور اے سی بریکوٹ شکیل احمد جان مروت کو ہدایت جاری کی کہ رات کے وقت ہستپالوں کے سامنے میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھنے کے اقدام کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں ، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنا میڈیکل سٹور کھلا نہیں رکھ سکتا تو ضلعی حکومت کی جانب سے ایک میڈیکل بناکر لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کریں گے ، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات غلام سبحانی اور کوارڈی نیٹر ڈاکٹر کفایت بھی موجود تھے ۔

اشتہار

BHUHospitalsNazim

اشتہار