سوات(زما سوات ڈاٹ کام )طلبہ یونین کی بحالی کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکرنعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے ناظم مینگورہ مقام یحیٰ، علاقہ ناظم نعیم خان، علاقہ ناظم ضیاء اللہ، ناظم جہانزیب کالج صحیب خان اور دیگر نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں طلبہ یونین پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ابھی تک وہ پابندی ختم نہ ہوئی جو طلبہ کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر جو پابندیاں عائد کردی گئی ہے وہ فی الفور ختم کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کو ان کے آئینی اور جمہوری حقوق حاصل ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کا یہ جائزمطالبہ حل کریں،اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ملکی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔