اشتہار

طورخم سرحد سے 10 ہزارسے زائد افغان وطن لوٹ گئے

اشتہار

چمن(ویب ڈیسک)گزشتہ 36 روز سے بند پاک افغان سرحد پاکستان کی جانب سے کھولنے کے بعد پہلے2 دنوں میں 10ہزارسے زائد افغانی باشندوں نے سرحد پار کی۔ تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ تاحال بند ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرپاک افغان سرحدکو افغان بھائیوں کیلیے جذبہ خیر سگالی کے تحت یکطرفہ طور پر سرحد 4 روز کے لئے کھولی گئی ہے۔

 

پہلے دو دنوں میں 10ہزار سے زائد افغانی دستاویزات رکھنے والے مسافر وں نے پاکستان کی جانب سے سرحد پار کی جس میں زیادہ تر خاندان شامل تھے۔ بارڈر پار کرتے ہوئے افغان شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔پاک افغان سرحد پر ابھی تک نیٹوسپلائی سمیت پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈاورمقامی تاجروں کے سینکڑوں لوڈ ٹرک اب بھی راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اشتہار

afghanicorona in chinacorona pakistanCorona Viruspak afghan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار