اشتہار

طوفانی بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان،بجلی کا نظام متاثر

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ میں ظوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی، متعدد مقامات پر برساتی نالوں کا پانی سڑکوں پر نکل آیا،بجلی کا نظام متاثر تاہم گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں ہفتہ کے روز طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث ان علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا، جی ٹی روڈ اور شریف آباد میں برساتی نالوں کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا، کانجو،ڈھیرئی اور ٹاؤن شپ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے سے کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی متعدد مقامات پر دریائے سوات کا پانی سڑکوں پر نکل آیا اور کئی مقامات پر مکانات میں داخل ہوا، ابھی تک کسی بھی جگہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اشتہار

raining
Comments (0)
Add Comment

اشتہار