سوات (زما سوات ڈاٹ کام)معذورافراد کے عالمی دن کو معذور افراد نے یوم سیاہ کے طورپرمناکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حق نعرہ بازی کی جنہوں نے بازؤں پر سیاہ کپڑے باندھ رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے مطالبات درج تھے، اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈ آف پیرالیجکس سوات کے کوارڈینیٹر محمد وقار، شانگلہ کے کوارڈینیٹر ملنگ جان، تنظیم سوز کے صدر ہمایون، جنرل سیکرٹری منیب سلام اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے انہیں ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا، حال ہی میں پنچاب حکومت نے معذور افراد کیلئے6000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ہے جس پر ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن کے پی کے کے جتنی بھی افراد کانوں میں معذور ہوچکے ہیں انہیں ابھی تک وظیفہ نہیں ملا کیونکہ اسے حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے جو کوائف رکھے ہیں وہ ہمارے لئے مشکلات کا سبب ہیں، اگر پنجاب حکومت ان کوائف میں آسانی پیدا کرے تو ہمیں وظائف تک رسائی میں آسانی پیداہوگی، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم اورعلاج کی مفت سہولیات دی جائیں،وزیر اعلیٰ محمود خان نے معذور کوٹہ 2فیصد سے 4فیصد کیا تھا لیکن ہمیں وہ 2فیصد بھی نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اپنا وعدہ پورا کرکے ہمیں ہمارا حق دلائیں، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں میں معذور افراد کی سیٹ خالی ہیں جن پر فوری طور بھرتی کرکے معذور افراد کی داد رسی کی جائے،پبلک ٹرانسپورٹ میں نصف کرایہ پر عمل درآمد کیا جائے، بے روزگار خصوصی افراد کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے، صوبائی وبلدیاتی الیکشن میں خصوصی افرد کو خصوصی نشستیں دی جائیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کرکے ہمارے بچوں کو فاقوں سے بچایاجائے۔