سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عالم گنج پل کی تعمیر سے مکمل روڈ جام،خوازہ خیلہ اور مٹہ روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو مکمل مشکلات کا سامنا،گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے صبح دس بجے خوازہ خیلہ کے علاقے عالم گنج میں مین روڈ پر پل کی تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا اور عوام کو پتہ ہی نہیں تھا جس کی وجہ سے مینگورہ سے 25 کلومیٹر سفر کرنے والے گاڑیوں کو واپس موڑنا پڑا اور پورا ٹریفک مٹہ کانجو روڈ پر منتقل کرنا پڑا جس کی وجہ سے مینگورہ کالام،اور کانجو مدین روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مقامی لوگوں سمیت بالائی علاقوں بحرین،مدین،کالام جانے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،یاد رہے کہ عالم گج پل کی حالت بدتر ہونے کے بعد اسکی تصاویر سوشل میڈیا اور سیٹزن پوٹل پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئیں اور انہوں نے پل پر کام کا آغاز کیا۔