سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 اگست 2018ء) سوات پولیس کی جامعہ منصوبہ بندی ،عوام کی بھر پور تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سوات میں عام انتخابات2018پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کی 5000 افسران و جوان دن رات ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے اور عام انتخابات میں مکمل غیر جانبدار ی سے عوام کو پُر امن ماحول میں اپنے حق رائے دہی استعمال کر نے کو یقینی بنایا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کے ہدایات پر عملدرامد کیا جس سے نہ صرف عوام کا پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ انکو اپنی امیدواروں کے چناؤں میں بھی آسانی ہوئی پولیس افسران کے بہترین کارکردگی کو سراہنے کیلئے آج ضلعی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں ضلع بھر کے ایس پیز،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور دفتری عملہ نے شرکت کی تقریب میں افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے کہا کہ عام انتخابات 2018کا پُر امن انعقاد سوات پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا جسے سوات پولیس نے بہترین ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ طریقہ کار سے سرانجام دیا ،پورے ضلع میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولیس کی برقت کاروائیوں سے انتخابات کیلئے پُرامن ماحول کو یقینی بنایا گیا ،اس موقع پر تمام افسران کو بہترین کار کردگی پر شاباشی دی گئی اور اس بات کی توقع کی کہ سوات پولیس کے افسران وجوانان آئندہ کیلئے تما م چیلنجز سے بطریق احسن سے نبرد آزما ہونگے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے میڈیا ،علماء کرام،کونسلران ،ناظمین ،تاجران،ریٹرننگ آفیسران،پاکستان آرمی اور سوات کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکی بھر پور تعاون سے انتخابات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکا۔