عبید خان قتل کیس کا مرکزی ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

عبید خان قتل کیس کا مرکزی ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

 سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے پولیس تھانہ بنڑ کے اندر طالب علم عبید خان کو قتل کرنے والے پولیس کے اے ایس آئی فیض اللہ نے گرفتاری دے دی۔ ملزم فیض اللہ نے اپنے آپ کو مینگورہ پولیس سٹیشن میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) کو پیش کر دیا۔ ملزم اے ایس آئی فیض اللہ نے بغیر کسی جرم کے طالب علم عبید خان کو گرفتار کیا اور تھانہ بنڑ لے جاکر تھانہ کے اندر قتل کیا تھا۔ ملزم  بعد میں فرار ہوگیا تھا،لیکن عوامی دباؤ کے نتیجے میں اس نے گرفتاری  دےدی۔ اے ایس آئی فیض اللہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے تھانہ کانجو کے  مبینہ طور پربیسمنٹ میں ٹارچر سیل بھی بنا رکھا تھا جس میں وہ بے گناہ افراد کو رکھتا تھا۔

ubaid killed
Comments (0)
Add Comment