اشتہار

عدنان باچا کی والدہ کی وفات پر پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پریس کلب کے ممبر اور  خیبر نیوز اور روزنامہ بیان کے رپورٹر عدنان باچہ کی والدہ کی وفات پر پریس کلب میں چیئرمین شیرین زادہ کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئی اور صحافی عدنان باچہ کے ساتھ رنجم و غم کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان، یونین جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سلیم اطہر، سینئر صحافی ڈاکٹر محبوب علی، صحافی شہزاد نوید  اوردیگر نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ ہم عدنان باچہ کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار