تحریر : سدرہ آیان
پیر کی صبح ایک خاتوں یوٹیوبر (ایکس) نے ویڈیو چلائی جس میں اس نے دعوی کیا کہ مشہور پاکستانی ایکٹر اور تماشہ شو کے میزبان عدنان صدیقی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
یہ خبر چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا صارفین نے وائرل کردی اور سوشل میڈیا کی تمام پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی چونکہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر خبریں ابہام پر مبنی ہوتےہیں اور اکثر صارفین زیادہ سے زیادہ ویورز شپ حاصل کرنے کیلئے فیک نیوز کا سہارا لیتے ہے اس لئے ہم نے سٹوری کی حقیقت جاننا ضروری سمجھا۔
فیکٹ چیک
سٹوری کی حقیقت جاننے کیلئے ہم نے معروف ڈرامہ اور فلم ایکٹر اینڈ پروڈیوسر عارف خان سے اس حوالہ سے بہ زریعہ واٹس ایپ معلوم کیا تو انہوں نے مکمل طور پر اس خبروں کی تردید کردی اور اس نیوز کو فیک نیوز قرار دے دیا۔
عارف خان جو کراچی میں رہائش پزیر ہے اور جنہوں نے مشہور ڈراموں مثلا رقص بسمل، سوتیلی ممتا، فطرت، اور بے شمار ڈراموں میں بطور ایکٹر کام کیاہے، عارف خان فلم پروڈیوسر بھی ہے اور حال ہی میں ان کی پراڈکشن میں ان ہی کا ایک فلم سفر عشق اردو فلکس پر موجود ہے۔
عارف خان نے عدنان صدیقی کے حوالے سے کہا کہ
“عدنان بھائی کے حوالے سے جو خبریں سامنے آئی ہے ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے وہ حیات ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ وہ سینئر ہے اور ہم ایک ہی انڈ سٹری سے وابسہ ہے ہم ایک فیملی ہے ایسی کوئی خبر ہوتی تو سب سے پہلے ہمارے پاس آجاتی، سوشل میڈیا پر کچھ عناصر اس طرح غلط معلومات کا سہارا لے کر اپنی دکان چمکاتے ہے”
فیکٹ چیک
ان خبروں کے حوالے سے ہم نے مشہور فلم اور ڈرامہ ڈائرکٹر مہدی نقوی سے معلوم کہ تو انہوں نے کہا کہ
“بلکل یہ نیوز فیک ہے عدنان صدیقی صاحب بلکل ٹھیک ہے اور یہ ایک ایسی خبر تھی جس کو عدنان صدیقی نے پرسنلی مائینڈ کیا تھا اور ان کو اچھا نہیں لگا تھا کہ عوام کی طرف سے بنا تصدیق کئے اور جانے ایسے رومرز پھیلا دیا گئے جس نے ان کو اور ان کے فیملی کو شدید تکلیف پہنچائی”
اس خبر کے حوالے سے عدنان صدیقی نے انسٹا گرام سے ایک ویڈیوں پیغام جاری کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ
” السلام و علیکم دوستوں بہت ہی اچھے آدمی تھے اللہ تعالی ان کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے فیملی کو صبر عطا فرمائے،جی میں بلکل ٹھیک ہوں آپ کے سامنے لائیو ہوں اور جس نے بھی یہ خبر پھیلائی ہے غلط ہے موت بر حق ہے لیکن ابھی کچھ دن باقی ہے”