عزیزاللہ گران کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اورعلاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال، ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو حلقہ پی کے4میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کردیا، گران خا ن نے محمودخان کو حلقہ پی کے 4کادورہ کرنے کی دعوت دی، جووزیراعلیٰ نے قبول کرلیا، صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان سے سی ایم ہاؤس پشاورمیں ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اورپارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے گران خان کے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقہ پی کے4میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظورکردہ ترقیاتی فنڈ ترقی اورخوشحالی کے منصوبوں پرخرچ کی جارہی ہے اوراس وقت حلقہ میں آپ کی منظورکردہ کروڑوں روپے کے خطیرلاگت سے ترقیاتی عمل جاری ہے، انہوں نے بتایاکہ حلقہ پی کے4میں ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام مکمل ہونے کے بعد میں علاقے میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی جائیگی۔ اورعلاقے میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے اورحکومت کی عوامد وست پالیسی لوگوں کی تحریک انصاف اس طرف راغب ہونے کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کوحلقہ پی کے4کے بعض عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پروزیراعلیٰ نے انہیں یقین دہانی کرائی۔ کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین ترجیح ہے انہوں نے حلقہ میں تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت پر ایم پی اے گران خان کو شاباش دی۔ اورکہا کہ ترقی اورخوشحالی کایہ سلسلہ بدستور جاری رہیگا، کسی کو سفرمیں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی وزیراعلیٰ نے گران خان نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے اورعوامی مسائل کے حل میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔

CM Mehmood Khan
Comments (0)
Add Comment