سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4 عزیز اللہ گران کے فنڈز سے گھر کے اندر مبینہ طور پر ہینڈ پمپ نصب کیا گیا ہے، ہینڈ پمپ پر عزیز اللہ گران کے نام کی تختی بھی لگی ہوئی ہیں ۔علاقہ اجرنگ کے عوام کے مطابق ایم پی اے عزیز اللہ کے حلقہ میں محکمہ فارسٹ کے ملازم کے گھر میں یہ ہینڈ پمپ نصب کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جب ایم پی اے عزیز اللہ گران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے
، جس جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انکوائری شروع کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی گھر میں یہ ہینڈ پمپ نہیں لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز سے ہینڈ پمپ راستے میں لگایا جاتا ہے لیکن کسی کے گھر میں نہیں ۔