اشتہار

علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے،علامہ محمد رضاخان قادری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحریک لبیک ملاکنڈ ڈویژن کے صدر علامہ محمد رضاخان قادری نے کہا ہے کہ عاشق رسولؐ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے، مرحوم نے اپنی زندگی قرآن وسنت کے احکامات پھیلانے کے لئے وقف کردی تھی، عاشق رسولؐ علامہ خادم حسین کا نماز جنازہ ملک کی سب سے بڑا جنازہ تھا جو ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کریں، حکومت گستاخ ممالک کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ برکاتیہ اختر العلوم ڈھیرئی بابا جی میں مرحوم علامہ خادم حسین کی یاد مین تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع مولانا حکیم خان، مولانا رحمان حسین،قاری ظفر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مرحوم خادم حسین کی خدمت پر تفصیلی روشنی ڈالی، مقررین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمے کے نام پر معروض وجود میں آیا ہے اس لئے اس ملک میں قرآن وسنت کے علاوہ کوئی اور نظام نہیں چل سکتا، ہم تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنے مرحوم قائد عاشق رسولؐ علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رکھیں گے، تعزیتی ریفرنس کے آخر میں مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی ایصال ثواب، مغفرت اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اشتہار

Tehreek labaik
Comments (0)
Add Comment

اشتہار