اشتہار

عمران خان کا سوات میں جلسہ، ٹرانسپورٹ برادری نے گھیراو کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ٹرانسپورٹ برادری نے سپین خان کی قیادت میں عمران خان کے جلسہ گاہ کے گھیراو کا اعلان کردیا۔ سوات کے گراسی گراونڈ میں وزیراعظم عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے خلاف سماجی شخصیت سپین خان نے پہلے ہی دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔ سوات کی ٹرانسپورٹ برادری جنہیں سرکاری بس اسٹینڈ میں جگہ نہیں دی جا رہی انہوں نے بھی عمران خان کے خلاف سپین خان کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ٹرانسپورٹ برادری نے 57کوسٹرز کو جلسہ گاہ لے جانے اور جلسہ گاہ کا گھیراو کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

اشتہار

Imran Khan Jalsa
Comments (0)
Add Comment

اشتہار