اشتہار

عمران خان کٹھ پتلی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ حالیہ تباہی کے ذمہ دار ہے، نواز شریف

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چند آدمیوں کی قانون شکنی کا الزام پوری فوج کو نہیں دے سکتا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مرضی کی جے آئی ٹی بنادی اور منتخب وزیر اعظم کو برطرف کردیا، کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ من گھڑت ہے، اصل ملزمان کو پس پردہ چھپا کر دیگر افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، کراچی واقعے کی پریس ریلیز کو مسترد کرتا ہوں۔سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن اور مہنگائی کے خلاف جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی میں دھکیل دیا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، تعمیر و ترقی کا سلسلہ رُک گیا ہے جس کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ آج لوگ سبزی دال بھی نہی کھا سکتے،روٹی بیس روپے تک پہنچ چکی ہے،دوائیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام حیران ہے کہ معمولی سی آمدنی میں کیا خریدے، آج افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے اوپر چلی گئی ہے جو موجودہ نا اہل اور کٹھ پتلی حکومت کی نا کامی اور نا اہلی کا ثبوت ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں غدار قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اہم آئین کی بالادستی اور سول سپریمیسی کی بات کرتے ہیں، ہمیں بتایا جا تا ہے کہ آپ اداروں کے خلاف باتیں نا کریں۔لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں جنرل قمر جوید باجوہ اور جنرل فیض حمید سے کہ ملککو اندھیروں میں دھکیلنے کا جواب کوں دے گا، نوجوانوں سے روزگار چھینا گیا وہ جواب کون دے گا، لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس کاجواب کون دیگااور پاکستان کو تبایہ کے گھڑے میں کیوں پھینکا پھر پوچھتے ہیں کہ نواز شریف ہمارا نا کیوں لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چند آدمیوں کی آئین شکنی کا الزام پوری فوج کو نہیں دینا چاہتا، میں نے اپنے دور میں اداروں کو مضبوط کیا پاک فوج کو مضبوط کیا، میرے خلاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جے آئی ٹی بنائی اور اپنی مرضی سے مجھے برطرف کردیا۔میری پارٹی کے لوگوں کو جھیلوں میں ڈالا گیا اگر معاملہ اس حد تک یا میری ذات تک ہوتا تو ٹھیک تھا لیکن ملک کو بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت اور تباہی میں دھکیلنے کا جواب کسی نہ کسی کو تو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہوں میں اپنے حدود کے اندر رہنے کی بات کرتا ہوں جس پر مجھے اور میری پارٹی کو غدار قرار دیا جاتا ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی میں جو واقعہ ہوا، مریم نواز کے کمرے کا دروزہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی کو اغواء کیا گیا، میں اس کا جواب عمران خان سے نہیں مانگتا کیونکہ وہ تو کٹھ پتلی ہے میں اس کا جواب ان سے مانگتا ہوں جنہوں کو عمران خان کو مسلط کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکوائری کا حکم دیا تو ایک رپورٹ سامنے لائی گئی بلکہ یوں کہئے کہ ایک پریس ریلیز بلکہ ایک من گھڑت فسانہ ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں اور اُسے مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اصل ذمہ داروں کو پس پردہ رکھ کر دیگر افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اور انہیں عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ ان کے نام تک بھی سامنے نہیں لائے گئے کیونکہ وہ تو مقدس ہستیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعے نے میرے بیانئے کو سچ ثابت کردیا کہ حکومت کے اوپر حکومت ہے اور ریاست کے اوپر ایک ریاست ہے، آج اگر ایک نظر اس جعلی اور من گھڑت رپورٹ پر ڈالے تو یہ رپورٹ بھی ان ہی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ایسے نہیں چلے گا اور نا ہی چلنا چاہئے،اب ریاست کے اندر اداروں کی دخل اندازی بند ہونی چاہئے، عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہئے اور ہم وہی بات کرتے ہیں جو آئین میں لکھی ہوتی ہے اور یہ ہم کرتے رہیں گے۔

اشتہار

Nawaz SharifPMLN Jalsa
Comments (0)
Add Comment

اشتہار