عمران خان کی کال پر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عمران خان کی کال پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ مینگورہ شہر اور مختلف یونین کونسلوں میں مقامی مشران کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مینگورہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ڈویژںل صدر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نااہل حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ حکومت فوری طور پر مستعفی ہوکر انتخابات کا اعلان کریں۔

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment