سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، تحصیل مٹہ،خوازہ خیلہ،بریکوٹ،چارباغ،بحرین اور دیگر مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان کی احتجاجی مظاہروں میں شرکت، حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ مینگورہ میں سرکٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے میں سابقہ ایم پی ایز، ایم این ایز،سٹی مئیر اور کارکنان شریک ہوئے، مظاہرین نے حکومت اور اداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ سابقہ ایم پی اے فضل حکیم،عزیز اللہ گران، محب اللہ خان،سلیم الرحمان،سٹی مئیر شاہد علی، تحصیل چئیرمین سعید خان اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرکے ریڈ لائن کراس کردی ہے، ایمپورٹڈ حکومت نے تمام حدیں پارکردی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کسی صورت قبول نہیں، انہیں منگھرٹ کیسز میں زبردستی گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت اور اداروں کو مہنگی پڑے گی، اس وقت تک احتجاجی دھرنا دیں گے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا۔