اشتہار

عمران کو پھانسی دی گئی اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، شدید تشدد کے نشانات بھی ہیں، ڈی ایس پی عالم زیب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے رہائشی عمران کو پہلے پھانسی دی گئی اُس کے بعد چہرے پر تیزاب پھینکا گیا جبکہ شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ گزشتہ روز گراسی گراونڈ کے قریب کھیتوں سے 28سالہ عمران ولد شیرین زادہ سکنہ سیدو شریف کی لاش برآمد کی گئی تھی جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا، ڈی ایس پی سیدو شریف عالم زیب خان کا کہنا ہے کہ عمران کو پہلے پھانسی دی گئی جبکہ بعد ازاں اُس کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا اور اُسے شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر کی مدد سے اصل ملزمان کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی پولیس کے گرفت میں ہوں گے۔

اشتہار

dead body recovered
Comments (0)
Add Comment

اشتہار