اشتہار

عوامی خدمت کا سفر شروع ہوچکا ہے،اب رُکے گا نہیں،فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال عوام دوست اقدامات اور اصلاحات کررہی ہے، عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے اب رکے گا نہیں، ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ کورونا ہو یا کوئی اور مشکل حالات ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، میں خود محلوں میں جا کرصورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں اور خود بھی ایس او پیز پر عمل کرتا ہوں اور شہروں کو بھی عمل درآمد کرنے کے اپیل کرتا ہوں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ ہے۔

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار