اشتہار

عوامی شکایات،ڈی ایچ او سوات کالام اسپتال پہنچ گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان کالام کی مقامی لوگوں کیجانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد خود کالام ہسپتال چھان بین اور انکوائری کیلئے پہنچ گئے کالام ہسپتال میں ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس کالام ہسپتال کو اپنے عہدے سے ہٹایا اور مقامی ڈاکٹر کو ایم ایس ہسپتال تعینات کردیا۔کالام ہسپتال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی جبکہ محنتی اور تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو دستیاب وسائل کے مطابق فوری طبی سہولیات، ادویات فراہم کی جائے تاکہ بروقت علاج معالجہ کرکے طبی ریلیف فراہم ہو سکے۔اجلاس کے بعد ڈی ایچ او نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کئے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ جرگہ بھی کیا اور ان کے تحفظات دور کئے اور کہا کہ ہسپتال سے متعلق جو بھی مسلہ ہو  تو اُن سے بر اہ راست رابطہ کیا جائے تاکہ اُن کا بروقت ازالہ کیا جا سکیں۔

اشتہار

DHO Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار