سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چیئر مین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل مشن کا حصہ ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، چاہتے ہیں کہ کسی بھی سطح پر عوامی خدمات کے حصول میں عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو، میری بھرپور کوشش ہے کہ ڈیڈیک آفس ہو یا ہجرہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کھلے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے رابطے کے پل کا کردار ادا کروں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ہجرے مکانباغ مینگورہ میں آئے ہوئے عوامی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد نے چیئر مین ڈیڈیک سے ملاقات میں انہیں عوامی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ ضلعی محکموں کو احکامات جاری کئے۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شروع دن سے کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ترقیاتی کام عوامی امنگوں کے مطابق سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ملاکنڈ ڈویژن ترقی کے نئے دور میں داخل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے کے کر میگا منصوبوں تک ہر سطح پر کام جاری ہے