سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22مئی2018)ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ نے شارٹ کوڈ 1334متعارف کردیا ، عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ہنگامی اقدام ، گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے دفتر میں کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شہا ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان اور سی ای او شیدا محمد خان نے مینگورہ شہرمیں عوامی مسائل کے حل کے لئے شارٹ کوڈ 1334 کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شارٹ کوڈ پر اپنی شکایت درج کرانے سے اپکے مسائل کو 24سے 48گھنٹوں میں حل کیا جائیگا اور اپکو اطلاع بھی دی جائیگی ۔