عوامی نیشنل پارٹی نے واجد علی خان کو مرکزی ورکنگ کمیٹی سے نکال دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ایم پی اے و وزیر جنگلات واجد علی خان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کی ممبر شپ ختم کردی گئی۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے واجد علی خان کی ورکنگ کمیٹی کی ممبر شپ ختم کردی ہے اور اب اُن کے پاس ضلعی،صوبائی یا مرکزی  سطح پر کوئی بھی عہدہ موجود نہیں ہیں تاہم پارٹی میں اُن کی بنیادی رکنیت موجود ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے اجلاس میں بھی واجد علی خان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جب واجد علی خان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ مرکزی ورکنگ کمیٹی  سے انہیں نہیں نکالا گیا ہے اور اس حوالے سے ابھی تک اُن کو کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Wajid ali khan ANP
Comments (0)
Add Comment