سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ اگر سوات میں عوام نے تعاون کا مظاہرہ نہیں کیا اور کیسز میں اس طرح اضافہ ہوتا گیا تو مزید سختی سے کام لینا پڑے گا اور مجبوراً مکمل لاک ڈوان کا نفاذکرنا ہوگا۔بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل در امد کرنے کے لیے کریک ڈوان شروع کر دیاگیا ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پچاس ہزار روپے جرمانہ اور تیس سے زائد لوگوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 33این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔اس طرح انتظامی افسروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ جنازوں، مساجدوں، بازاروں، اور فاتحہ خوانی کے دوران ایس او پیز کو یقنی بنایا جائے اور جو لوگ ایس او پیز کے خلاف وزری کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح کیا کہ پولیس،پاک فوج اور ضلع انتظامیہ کے افسران پہلے مرحلے میں عوام میں ماسک پہننے کے حوالے سے وارننگ دے رہے ہیں اور ماسک پہننے کے حوالے سے اگاہی مہم چلا رہے ہیں تاہم اس کے بعد بھی اگر کوئی ماسک کے بغیر نظر اتا ہے تو دوسرے مرحلے میں ماسک نہ پہننے والوں کو جیل کی سیرکرائی جائے گی۔ اور ان کے خلاف دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی کرینگے۔انہوں نے عوان کو پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ کورونا نے وبائی شکل اختیار کی ہے اور تمام ادارے اس وبا پر کنٹرول کرنے کی کوشیش کر رہے پیں جو عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔عوام باہر نکلتے ہی ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔