اشتہار

عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے ریلیف پیکجز متعارف کئے جارہے ہیں، فضل حکیم خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا ویژن عوام کی خدمت ہے، مہنگائی ہونے کی وجہ سے عوام کے مشکلات کی سب سے زیادہ فکر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو ہے، انشاء اللہ جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے، وزیراعظم ریلیف پیکیج سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی، ریلیف پیکیج کا مقصد مہنگائی کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں پی ٹی آئی ورکرز،یوتھ اور آئی ایس ایف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے الگ الگ وفد کی شکل میں ان سے ملاقات کی اور عوامی مسائل پر گفتگو کی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عوام کی سہولت کیلئے ضلع بھر کے افسران کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں   جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔ آفیسرز اپنے دفتروں کے ساتھ ساتھ فیلڈ  میں بھی متحرک ہیں اور  عوام کی امنگوں کے مطابق ریلف دینے کیلئے اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صوبہ بھر میں صحت کارڈ، کسان کارڈ کے بعد اب فوڈ کارڈکے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ضلع بھر کی ترقیاتی اور سماجی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ورکرز پر زور دیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کی نشان دہی کریں تاکہ انتظامیہ بروقت کارروائی عمل میں لاسکے۔

اشتہار

Fazal Hakeem Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار