اشتہار

عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہوگیا ہے، ضیاء اللہ خان بنگش

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے عملی اقدامات سے عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں قدرتی آفات کے دوران نقصانات سے محفوظ رکھنے اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچانے کے لئے سکول کے بچوں، اساتذہ اور شعبۂ تعلیم کے دیگر حکام کے لئے تربیت کا اہتمام کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول ودودیہ سیدو شریف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ارشد خان، ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران، یونیسف کے ڈائریکٹر فواد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور آگاہی کے حوالے سے ٹریننگ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں شیلڈ ز تقسیم کیے گئے۔

اشتہار

اداروںاعتماداللہبحالبنگشپرتعلیمیخانسرکاریضیاءعوامکاہوگیاہے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار