سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) کرپٹ مافیا اور موروثی سیاست نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔موروثی سیاست پاکستان کی ترقی میں بنیادی رکاوٹ ہے،آج پاکستان میں مہنگائی کا سونامی انہی کرپٹ ٹولے اور موروثی سیاست کی بدولت ہے،ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و نامزد امید وار برائے سٹی کونسل بابوزئی مئیر محمد امین نے شاہدرہ وتکے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر پچھلے 70 سالوں سے ایک ہی طرح کا ٹولہ نافذ العمل ہے،جنہوں نے ملک کی ترقی کا پہیہ اپنی بیش بہا کرپشن سے جام کیا ہوا ہے،ان کرپشن زدہ ٹولے کو غلامی،لوٹ مار اور عیش و عشرت کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔عوام ملک کوان چوروں،لٹیروں سے بچانے اور اندھی کرپشن سے پاک کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی کی پاک ،نڈر،بے باک اور باصلاحیت لوگ ہی اس ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتے ہیں۔