سوات(زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کے لئے دلیرانہ مگر وقتی طور پر کچھ مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے عوام سے وعدہ ہے انہیں صحت تعلیم اوردیگراہم مسائل سے نجات دلاکر ہی دم لینگے ہم ملک میں پائیدار ترقی کیلئے معاشی اصلاحات کررہے ہیں قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے وہ اپنے حجرے مکان باغ مینگورہ میں ملاقات کے دوران لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقعہ پر ہی حل کئے فضل حکیم خان نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلا رہی ہے جبکہ تمام محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جا چکا ہے اسکے بعد کوئی بھی آفیسر یا محکمہ کوتاہی برتے گا تو اُن کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی ہم اُن پر چیک رکھیں گے اور اُن کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہو سکیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے گامزن ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن، رشوت، اقرباء پروری اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے تمام دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔