عوام کی خواہش پر پاک آرمی کیجانب سے سول ملٹری رابطہ آفس کا دوبارہ قیام
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جون 2018ء) پاک آرمی کیجانب سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام کی پرزور فرمائش پر سول ملٹری رابطہ آفس کا دوبارہ قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس نے 77 بریگیڈ سرکٹ ہاؤس مینگورہ میں یکم جون سے اپنا کا م شروع کردیا ہے۔ یہ آفس ہفتہ میں چار دن یعنی پیر تا جمعرات کھلا رہے گا اور عوام کے مسا ئل سے متعلق درخواستیں اور تجاویز وصول کرکے ا ن کے حل کے لیے متعلقہ حکا م اور اداروں کے ذریعے ان کے حل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔عوام کی سہو لت کیلئے سرکٹ ہاوس کے گیٹ پرایک ہلپ ڈسک قا ئم کیا جائے گا جہاں درخواستیں اور تجاویز وصول کی جائیں گی ۔ ہر درخواست /تجویز کو ایک مخصوص نمبر الاٹ کیا جائے گا جو درخواست کندہ کو دیا جائے گا جس سے وہ اپنی درخواست کے حل کے بارے میںCMLO سے معلومات حاصل کرسکے گا ۔ جو حضرات ڈائریکٹر CMLO سے ملاقات کے خواہش مند ہونگے۔ یہ ہلپ ڈسک ان کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کرے گا مگر ایسے حضرات کے پاس اصلی شناختی کارڈ کی موجودگی ضروری ہے ۔اس آفس کے قیا م کا مقصد فوج اور عوام کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانا اور رابطہ کو آسان بنا کرفوج سے متعلق معاملات کے حل کو فوری یقینی بنانا ہے۔ اور عوام کے ا عتماد کو بحال رکھنا ہے ۔عوام کی سہولت کے لیے لینڈ لا ئن نمبر 0946723703 بھی فراہم کیاگیا ہے ۔جس پرعوامی شکایات /تجاویز کو رجسٹر کروایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ عوام موبائل نمبر8938700-0346 پر اپنی درخواست اور تجاویز واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں ۔پا ک فو ج آ پ کی خد مت میں پیش پیش ہونگے۔