سوات(زما سوات ڈاٹ کام :02مارچ2018)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سوات کی جانب سے یونین کونسل کانجو میں گرینڈشمولیتی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں سینکڑوں خواتین نے پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبرشب فارم بھر کے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کی رہنماء کرشمہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی جنگ لڑی ہے۔ یہ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے پہلی دفعہ غریبوں کو یہ احساس دلایا کہ وہ بھی اس ملک کے باعزت شہری ہیں اور آئین کی رو سے کسی سے بھی کم نہیں۔ پی پی پی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت ہے، کرشمہ خان نے پیپلزپارٹی میں اپنے آمد کے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی میں مجھے جتنا پیار اور شفقت ملی ہے اُس کی مثال نہیں ملتی، میں مقامی قائدین کی انتہائی مشکور ہو اور مجھے کبھی محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں کسی نئی جماعت میں آگئی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سوات کے طول و عرض میں جس طرح عوام خصوصاً خواتین اور نوجوان طبقہ جس طرح جوق درجوق شمولیت کررہے ہیں اور بھرپور انداز میں ممبرشپ کررہے ہیں یہ پیپلزپارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور یہ آنے والے انتخابات کیلئے عوام کا ریفرنڈم ہے ۔
اشتہار