سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے عید قربان بابرکت تہوار سُنت ابراہیمی پورے جذبے اور امن وامان کیساتھ منانے کیلئے فل پروف خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔عیدالاضحی کے آیام میں 656سے زائد پولیس افسران وجوانان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے ضلع بھر میں اضافی پولیس پکٹس قائم کئے جاچکے ہیں۔عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہے،انہوں نے پولیس افسران واہلکاران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم مقامات،بازاروں،مویشی منڈیوں،مسجدوں،اور شاہراہوں میں سیکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کئے جائیں،ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کردی گی جبکہ ضلع بھر میں ناکہ بندیاں بڑھادی گئی ہے،ضلع بھر کے بازاروں شاپنگ پلازوں میں عوام الناس کو خریدار ی کے واسطے پُر امن ماحول مہیاکرنے کیلئے پولیس اہلکاران تعینات کردی گئے ہیں،جبکہ ضلع بھر میں اضافی ناکہ بندیاں اورپولیس پٹرولنگ کو مزید موثر بنادیاگیاہے،پولیس افسران وجوانان کو ہدایات دی کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ احسن طریقے سے ادا کریں،اور لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع قائم کردہ کنٹرول روم 0946881374پر فوراً اطلاع دیں،نماز عید کے دوران ایس ایچ اوز صاحبان اپنے اپنے علاقہ میں گشت کرتے رہیں گے،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے شہری ہونے کے ثبوت دے کر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،کیونکہ یہ ایک جان لیوا اور قبیح فعل ہے،تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،سوات پولیس ہمیشہ کی طرح عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہرممکن وسائل بروئے بروئے کار لاکر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔