سوات(زما سوات ڈاٹ کام)عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے خصوصی پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ منتظمین کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی کے لیے گاڑیاں،دو شیول، دو ٹریکٹر ٹرالی،چار لمپیکٹر،سات منی ڈمپر سوزوکی،چھ سکپ لوڈرز،پانچ ڈمپر اور ایک ایکسکویٹر کو صفائی کے لئے مختص کیا گیا ہے اس کے علاقہ بیس میڈیم سائز ڈمپر (ڈائنہ) کو عید آپریشنز کے لیۓ تین دن کے لئے کرایہ پر رکھا جائے گا جبکہ پانچ فرنٹ اور لوڈرز (بیلچہ / جے سی بی) ، لفٹنگ / لوڈنگ کیلئے کرایہ پر رکھے جائیں گے۔ منتظمین کے مطابق پچاس کارکنوں کو روزانہ اجرت پر مزدوری کے لئے کام پر رکھا جائیگا جس میں ایک منیجر،دو ڈی ایم اے ایم، تین سنیٹری انسپکٹر، 22 سنیٹری سپر وائزر اور تین سو سنیٹری ورکرز شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ مساجد کے اماموں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے ، تاکہ لوگوں کو عید قربان میں صفائی کے حوالے اور اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔
2: صفائی ستھرائی اور کلیکشن پوائنٹس کی شناخت کے بارے میں شہر کے مختلف جگہوں میں بینرز لگائے جائیں گے ,صفائی سے متعلق آگاہی کے پیغامات ٹی وی ، کیبل ، ریڈیو اور اخبارات پر دکھائے جائیں گے۔ عید الاضحی صفائی مہم کے بارے میں اعلان کے لئے سوزوکی پک اپ لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ شہر بھر میں عید سے پہلے چلائی جائیگی ۔ عید الاضحی مہم کے بارے میں پمفلیٹس شائع کیے جائیں گے اور عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔
عید کے لئے صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے جس میں عید سے قبل تمام کنٹینر خالی کردیئے جائنگے۔ ڈمپینگ سائیٹس پر عید سے پہلے کھدائی کر کے گڑھے کھودے گئے ہیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔ تمام سپروائزر اور سینیٹری کارکنان عید کے مقدس ایام میں اپنے مقرر کردہ علاقوں میں کام کریں گے۔ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ضائع کرنے کے لئے بائیوڈیگرڈ ایبل پلاسٹک کے تھیلے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے ,عید قربان پر عوام صفائی کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے شکایات نمبر1334 پر بلا تعطل رابطہ کر سکتے ہے۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائیگی۔