اشتہار

عید کی چھٹیوں میں بھی پولیس عوام کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ڈی پی او

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اعجاز خان نے کہا کہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مستعد ہے اور چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے ، اعجاز خان نے سوات پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بتایاکہ سوات میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس فورس مستعدہے جو چھٹیوں میں معمول سے زیادہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، انہوں نے کہاکہ عیدقرباں پر زیادہ رش کا امکان نہیں مگر پھر بھی پولیس فورس کے جوان اپنی ڈیوٹی کے لئے پرعزم ہے تاہم عوام بھی پولیس فورس سے تعاؤن کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ مشکل سے بروقت نمٹا جاسکے۔

اشتہار

DPOEid-ul-AzhaPolice

اشتہار