سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا عید کے پہلے دن کسی بھی شہر کےاچانک دورے کا امکان ہے،وزیر اعلی عید کے پہلے دن،مردان، سوات، ڈی ائی خان، کوہاٹ، چارسدہ،دیر سمیت کسی بھی علاقے میں اچانک صفائی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے وزٹ کر سکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ عید کے پہلے روز کسی بھی شہر کا اچانک دورہ کرسکتے ہیں اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عید کے پہلے روز اپنے آبائی علاقے کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔