سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء )غالیگے کے مقام پر سیکورٹی چیک پوسٹ عوام کے لئے درد سر بن گیا،گھنٹوں گھنٹوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مینگورہ شہر کی طرف آنے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں روز کا معمول بن گئیں ہیں،لوگوں کے مطابق غالیگے چیک پوسٹ پر چیکنگ کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے سے وہ اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں،لوگوں نے جی اوسی ملاکنڈ اور دیگر اعلیٰ افسران سے غالیگے چیک پوسٹ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ سوات میں امن کی بحالی کے بعد مختلف مقامات پر قائم سیکورٹی چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں تھیں۔