سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16جولائی2017ء) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے دو کلوسے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع ڈپو پل کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے موٹر کار نمبر AAX-464 کی تلاشی لی دوران تلاشی موٹر کار کے خٖفیہ خانوں سے 2350 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم محمد آصف کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سوات میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک عرصہ سے پولیس کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور اب تک مختلف کاروائیوں میں بھاری تعداد میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔
اشتہار