اشتہار

فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل کے انتخابات مکمل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات فارما ڈسٹربیوٹرز کونسل کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے۔ سال 2021-23ء کے لئے کابینہ کے انتخاب میں اراکین نے متفقہ طورپر ساجد امان، امان انٹرپرائزز سوات کو صدر، عباس خان، آزاد میڈیسن کمپنی کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ تین سال کے لئے ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران میں شان کارپوریشن کے فریدون خان، مدینہ انٹرپرائززکے حسن احمد، الیگنٹ ٹریڈرزکے شبیر خان اور ذیشان انٹرپرائززکے بخت مند خان کو تین سالوں منتخب کرلیاگیا۔ اس طرح کابینہ اور ایگزیکٹیو کونسل کے اختیارات کے مطابق متفقہ طورپر تنظیم کے لئے دیگر عہداروں کا چناو بھی کیا گیا جن میں سینئر نائب صدر نادر شاہ، نائب صدر اول سعید الرحمان، نائب صدر دوم عماد، جوائنٹ سیکرٹری اول امیر بادشاہ، جوائنٹ سیکرٹری دوم گوہر علی، فائنانس سیکرٹری افضل خان، رابطہ سیکرٹری احسان اللہ، پریس سیکرٹری ریاض مسعود کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اشتہار

Pharma Distribution Council
Comments (0)
Add Comment

اشتہار