سوات(زما سوات ڈاٹ کام) فتح پور پولیس کے مطابق علاقہ سم شین میں قتل کی واردات ہوئی تھی مقتولہ کے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے رپورٹ کے مطابق گھر سے اطلاع ملی کہ بھائی محمد اجمل نے بہن مقتولہ (ث) پر زبانی تکرار کے وجہ سے فائرنگ کی ہیں، دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ فوری طور پراپنی بہن کو مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، تھانہ فتح پور پولیس نے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے مدعیت میں جرم 302 کے تحت آیف آئی آر درج کرلی ۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے بہن کے قتل میں ملوث ملزم محمد اجمل خان ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔