فتح پور: غرشین موڑ پر ٹریفک حادثہ، چھ نوجوان زخمی

فتح پور: غرشین موڑ پر ٹریفک حادثہ، چھ نوجوان زخمی

فتح پور (زما سوات) فتح پور کے علاقے غرشین موڑ، فتح پور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ایکوا (AQUA) گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا۔

زخمیوں میں فرحان ولد عمر اقبال (15 سال)، جواد علی ولد گوہر علی (23 سال)، بلال ولد محمد افضل (16 سال)، حمزہ ولد جاوید اقبال (16 سال)، حارث ولد محمد اکبر (17 سال) اور عماد ولد عبد الودود (15 سال) شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق خوازہ خیلہ کے علاقے ٹیٹابٹ سے بتایا گیا ہے۔