سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ ت فتح پور میں ایک گروہ منظم ہو چکا تھا جو مختلف جگہوں اور گھروں سے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف اشیاء چوری کرکے لے جاتے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا تھا اور مختلف جگہوں اور گھروں سے اشیائے ضروریات ودیگر قیمتی سامان چرا ئے جا چکے تھے۔
ایس ڈی پی اُو سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان نے ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی کی نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرنے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد علی ولد وزیر سکنہ برکلے فتح پور، اسرار ولد حضرت یوسف سکنہ برکلے خوازہ خیلہ شامل ہیں۔ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف مقامات سے مختلف سامان چوری کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے نشاندہی پر تمام چوری شدہ سامان برآمد کرکے تھانہ فتح پور لایاگیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فتح پور میں جرم 457-380-381-34کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔