سوات (زما سوات ڈاٹ کام) فضا گٹ میں بے قابو ٹرک دریائے سوات میں جا گرا، 2 افراد لاپتہ، 3 افراد کو ریسکیو 1122 نے زخمی حالات میں پانی سے نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ریسٹ ہاؤس فضا گٹ کے قریب سیمنٹ سے بھرا 10 ویلر ٹرک ٹائر پھٹنے کیوجہ سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گرا جس میں پانچ افراد موجود تھے تین افراد کو زخمی حالات میں نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو افرادتاحال لاپتہ ہے جن کے ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار آپریشن کر رہے ہیں۔